مریم نواز

کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جائونگا، مریم نواز

گوجرانوالہ (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جائونگا،لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو،عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب باہر آئیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عوام کے ووٹوں سے حکومت آنی اور جانی چاہیے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ میں نے سنا تھا کہ آج کام شروع ہونا تھا مگر آپ نے تو کام ہی ختم کر دیا ہے ،انہوں نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں عمران خان کو این آر او دینا ہے یا نہیں دینا ۔انہوںنے کہاکہ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جائونگا ۔

انہوںنے کہاکہ لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو ۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے اب آرام سے جانا ہے یا لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے سے گوجرانوالہ کے جلسے کا خوف تھا ، کابینہ کے ارکان ایک ہفتے سے لاہور میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے ، رات کو ایک پناہ گاہ میں عمران خان جا گھسا ، اب تم جہاں بھی جائو گے پاکستان کے عوام تمہیں پناہ نہیں دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے پاس نوازشریف ، مریم نواز کا نہیں آپ کا مقدمہ لیکر آئی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کیا آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے ہیں ، آج کاروبار، تاجر ، مزدور سب کا مقدمہ لیکر آئی ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا کا مقدمہ لیکر آئی ہوں ،انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں سر کاری ملازم ہزاروں کی تعداد میں بیٹھے تھے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ،پنشنرز اسلام آباد کی سڑکوں پر رل رہے ہیں ان کامقدمہ لیکر آئی ہوں ، منتخب نمائندوں کا مقدمہ لیکر آئی ہوں ، منتخب نمائندوں کو اقامہ پر نکال دیا جاتا ہے ، عاصم سلیم باجوہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کیا سی پیک کا منصوبہ عاصم سلیم باجوہ کے پاس ہوناچاہیے ؟وزراء کہتے ہیں مریم نواز اور نوازشریف کا بیانیہ عوام کے سمجھ نہیں آتا ہے ، ووٹ چوری کا مقدمہ سمجھ آتا ہے یا نہیں آتا ،آپ کے ووٹوں سے حکومت آنی چاہیے اور آپ کے ووٹوں سے حکومت جانی چاہیے کسی کو یہ حق نہیں ہوناچاہیے کہ آپ کے منتخب نمائندوں کو اٹھا کر وزیراعظم آفس سے باہر پھینکیں انہوںنے کہاکہ حساب کتاب آپ کو کر نا چاہیے اگر کوئی اور کرتا ہے.

تو یہ طاقت آپ کو چھیننی پڑے گی ۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ نوازشریف سے اس لئے استعفیٰ مانگا گیا کیونکہ نوازشریف کی کرپشن کا پتہ چل گیا تھا ،نوازشریف کی کرپشن سے اقامہ نکل آیا ؟ آپ کو نوازشریف پر الزام لگانے یاد آتے ہیں آپ کو عاصم سلیم باجوہ نظر نہیں آتا ۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہوتا ہے جو آپ کا ہورہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا بھی غائب ہوتا ہے ،ہمیں سسلین مافیا کہتے ہیں ، اب پتا چلا مافیا کیاہوتا ہے ؟ مافیا پہلے مارکیٹ سے چیزیں غائب کرواتا ہے اور پھر قیمتیں بڑھاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب باہر آئیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے .

،آج میڈیا کو زنجیروں سے جکڑا ہے تمہاری کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ کہتے ہیں ہم سب ایک صفحے پر ہیں یاد رکھیں صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ۔مریم نواز نے کہاکہ عوام آٹا ، چینی چوروں سے حساب لینگے ، ووٹ چوری ہونے کا حساب لینگے ، آئندہ اپنے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ۔ انہوںنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب نوازشریف کال دیگا اور پی ڈی ایم کال دے گی تو اس کا ساتھ دوگے ۔انہوںنے کہاکہ عزت ، ذلت ، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں