بیرسٹر سیف

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،وکلا ءکی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (عکس آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وکلا ءکی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلا کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بالکل برعکس ہے، لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے، اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلا بھی نشانے پر ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وکلا برادری سے جس نے بھی پنگا لیا وہ پاش پاش ہوگیا، جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آن پہنچا ہے۔