ڈونلڈ ٹرمپ

کورونا کی ویکسین تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس حوالے سے ہونے والے تجربات کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کے آٹھویں مہینے تک کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تباہ کاریاں جولائی یا اگست تک جاری رہ سکتی ہیں۔ہم اس وائرس کے پھیلا پر قابو پانے کی پوری کوشش کرر ہے ہیں۔ ہم ان تمام ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کردیں گے جو وائرس کے بڑے پھیلا کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف ہمارے اقدامات ضروری ہیں اور اگر ضروری ہوا تو ہم ان میں تبدیلی کریں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسٹاک مارکیٹوں کورونا کے مضمرات کی وجہ سے ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عارضی اسپتالوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کہ بیمار افراد کے لیے عارضی اسپتالوں کی تعمیر کے لیے فوجی مدد کی ضرورت ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس کا ارادہ رکھتے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کیے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سماجی پروگراموں میں شرکت سے گریز کریں اور کسی بھی جگہ پر10افراد جمع نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں