فاروق ستار

کسی کوغداری یامحب وطن کا سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتا، ہمارے خلاف تو تالیاں بجانے پرمقدمات بنائے گئے تھے،ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی(عکس آن لائن)بحالی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ بانی ایم کیو ایم اشتعال دلانے پر پارٹی سے الگ نہیں ہوئے تھے،نفرت انگیز تقاریر کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں، وہ ملک مخالف نعرے لگانے پر الگ ہوئے تھے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی کوغداری یامحب وطن کا سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتا، ہمارے خلاف تو تالیاں بجانے پرمقدمات بنائے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی ایم کیوایم کیساتھ ہوں، تھا اور رہوں گا، آج بھی چاہتا ہوں ایم کیوایم دوبارہ اپنے پائوں پرکھڑی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں