ایشین لیجنڈز لیگ

ایشین لیجنڈز لیگ نے کے میچز27 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے

لاہور( عکس آن لائن)ایشین لیجنڈز لیگ نے اپنے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ جس کے مطابق لیگ میچز 27 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے جس کے بعد ناک آئوٹ میچز کا مرحلہ یکم جون سے شروع ہوگا، ایشین لیجنڈز لیگ کا فائنل 4 جون کو کھیلا جائے گا۔

ورلڈ اسپورٹس گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس لیگ میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی نمائندگی کرنے والی پانچ فرنچائز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں انڈین رائلز، سری لنکن لائنز، بنگلہ دیش ٹائیگرز، پاکستان اسٹارز اور افغانستان پٹھان کے نام دیئے گئے ہیں۔

لیگ میں کانٹے کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 29 مئی کو ہوگا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق سٹار اسپورٹس نے حاصل کئے ہیں اس کا معاہدہ 2024 سے 2026 تک 3 سیزن کے لئے ہے۔ لیگ کمشنرچیتن شرما نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایشین لیجنڈز لیگ کو دنیا بھر کے شائقین تک پہنچانے کے لیے سٹار سپورٹس کے ساتھ شراکت پر بے حد خوشی ہے