کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کی سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز

نیویارک (عکس آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے بھی اس استقبالیے میں شرکت کی۔

کامران ٹیسوری اور فل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیا۔ نیو یارک سٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبہ سندھ کا دورہ کرے گا، جڑواں سٹیٹس بننے سے سندھ اور نیو یارک کی جامعات، ہسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔ جڑواں سٹیٹس بننے سے طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے سکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا، واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں