سورج مکھی

کاشتکار سورج مکھی کے پھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغازکردیں

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیارہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ درانتی سے فصل کو کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کا موقع فراہم کرناچاہئیے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوار حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں