گاجرکی اچھی

کاشتکارگاجرکی اچھی پیدوار کے لئے گہری زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے شیڈول کیمطابق گاجرکی اچھی پیدوار کے لئے گہری

زرخیزمیرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجرکی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار

کے لئے ایسی گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو۔

انہوں نے بتایا کہ گاجرکی کاشت کے لئے زمین کو تین سے چارمرتبہ ہل چلانے

کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیارکرلیناچاہئیے اور اس میں10سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادفی

ایکڑبھی ملادینی چاہئیے تاکہ اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کو دودفعہ راؤنی

دیکر مناسب وترحالت میں رکھناچاہئیے اور زمین کی تیاری کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش

بھی فی ایکڑڈال کر آبپاشی کردینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ گاجرکی کاشت کے لئے جڑی بوٹیوں سے

پاک6سے8کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کاضامن ہوسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں