بینگن کی پنیری

کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے لئے بہترین وقت ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے بتایا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔انہوں نے بتایا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعدادمیں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نرسری سے پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کو پانی لگادیاجائے تاکہ زمین نرم ہوجائے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں