ظفر مرزا

ڈبلیو ایچ او کے ایجنڈہ 2030 کے تحت وزارت صحت کی پاکستانیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مر زا نے کہاہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ایجنڈہ 2030 کے تحت وزارت صحت کی پاکستانیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے،وزارت صحت تمباکو ٹیکس اصلاحات کا پروپوزل تیار کر چکی ہے، آئندہ بجٹ میں تمباکو پر چوبیس ارب کے اضافی ٹیکس اصلاحات میں شامل ہیں،اسلام آباد میں تمام پارکس، بڑی عمارتیں، فوڈ آؤٹ لٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ سموک فری ہیں۔

اتوار کو نو نمباکو ڈے پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے پیغا م میں کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نو تمباکو ڈے منایا گیا انہوں نے کہاکہ اس بار اس دن کا تھی ’’نوجوانوں کو انڈسٹری آلودگی سے محفوظ اور تمباکو اور منشیات سے بچانا‘‘ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمباکو نوشی وبا سے دنیا میں اسی لاکھ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، ستر لاکھ کے قریب لوگ براہ راست تمباکو نوشی سے ہلاک ہوئے، بارہ لاکھ نان سموکر تمباکو کے دھویں سے ہلاک ہوئے۔ ظفر مرزا نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال یاک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ہورہے ہیں،

پاکستان میں چھ سے پندرہ سال کے بارہ سو بچے روزانہ تمباکو نوشی کی عادت اپنا رہے ہیں۔ ظفر مرزا نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے ایجنڈہ 2030 کے تحت وزارت صحت کی پاکستانیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، عمران خان کی قیادت میں گورنمنٹ تمباکو نوشی کے تدارک کے مؤثر اقدامات اٹھا چکی ہے، صوبوں کی مشاورت سے تمباکو نوشی کے خلاف نیشنل پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزارت صحت تمباکو ٹیکس اصلاحات کا پروپوزل تیار کر چکی ہے، آئندہ بجٹ میں تمباکو پر چوبیس ارب کے اضافی ٹیکس اصلاحات میں شامل ہیں، حکومت تمباکو نوشی کی ایڈوٹائزنگ، پوموشن اور سپانسرشپ بین کر چکی ہے ، اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ہم سموک فری اسلام آباد ماڈل کے عملدرآمد میں کامیاب ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں تمام پارکس، بڑی عمارتیں، فوڈ آؤٹ لٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ سموک فری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں