سی پیک ٹاور

چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے’وزیراعلی پنجاب

سرگودھا(عکس آن لائن)وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے۔پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے۔

پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ، سہولتیں اور رعائتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔صنعتی ترقی کیلئے رہنما اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے،صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں اورصنعتی ترقی کیلئے ریگولیشن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہےـ

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ـ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے۔زرعی شعبے میں گروتھ کے بے پناہ مواقع ہیں۔ زرعی شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے اور سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں