پی ٹی سی ایل

پی ٹی سی ایل کے منافع میں 16.93 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لیمیٹد(پی ٹی سی ایل) کو گزشتہ کلینیڈر سال کے دوران منافع میں پیوستہ سال کے مقابلے میں 16.93 فیصد کی کمی کاسامنا کرنا پڑا ۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ اعدادوشمارکے مطابق 31 دسمبر کوختم ہونے والے سال کے دوران پی ٹی سی ایل کو 6.347 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.93 فیصد کم ہے، سال 2018ء میں کمپنی کو7.422 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا، گزشتہ سال کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.24 روپے جبکہ پیوستہ سال میں 1.46 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

سال 2019ء میں کمپنی کے انتظامی اخراجات کا حجم سال 2018ء کے 6.25 ارب روپے کے مقابلے میں 6.75 ارب روپے ریکارڈکیاگیا۔گزشتہ سال کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سال 2018ء میں کمپنی کا آپریٹنگ منافع 6.51 ارب روپے تھا، سال 2019ء میں کمپنی کاآپریٹنگ منافع 4.93 ارب روپے ریکارڈکیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں