مومیاتی تبدیلی

پی ٹی آئی کی امریکی کمپنیز کیساتھ معاہدوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔وفاقی وزیر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلک سے معاہدے کیا اور پی ٹی آئی کی سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے معاہدہ کیا اور پی ٹی آئی کیلئے مارچ 2022کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ7مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی 22مارچ کو سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھیم عمران خان نے امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کیلئے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو پی ٹی آئی کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟ اور بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لیے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات دائو پر لگا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں