عبدالعلیم خان

پنجاب کے عوام کے لیے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،عبد العلیم خان

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب کے وزیر خوراک عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کر لی ہے، حکومت نے گزشتہ 3 برسوں میں اب تک سب سے زیادہ گندم خریدی۔وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔

36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید بڑے ٹارگٹ کا حصول ہے،گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جیسے ہی ہدف مکمل ہوگا، فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے۔عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں