تیل کی برآمدات

پاکستان کی چین کو تیل کی برآمدات میں 68 فیصد اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے چین کو تیل کی برآمدات 10.10 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 68.11 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ قونصلر غلام قادر نے بتایا کہ پیپلز ریپبلک آف چائنا(جی اے سی سی) کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی ) کے مطابق پاکستان نے جنوری تا فروری 2024 کے دوران چین کو 5997.744 ٹن تیل کے بیج برآمد کیے جن کی مالیت 10.10 ملین ڈالر تھی جو 68.11 فیصد اضافہ ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 6 ملین ڈالر تھی۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 2023 میں پاکستان سے 166682.987 ٹن تیل کے بیج خریدے جو حجم میں 96.13 فیصد اضافے کے ساتھ 290.66 ملین ڈالر ہے جبکہ 2022 میں اس کی مالیت 84985.321 ٹن تھی جس کی مالیت 128.44 ملین ڈالر تھی۔
تیل کے بیج برآمد کرنے والے محمد عامر نے سی ای این کو بتایا کہ زرعی برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کے اپنے تجارتی پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

چین سے تیل کے بیجوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے پاکستان کے زرعی شعبے کو تقویت ملتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ اقتصادی تعاون کو فروغ ملتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی برآمدات کو بڑھانے کی راہیں تلاش کر رہا ہے، چین جیسے اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون دونوں ممالک کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کاشتکاروں کو زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے نئے جدید طریقوں، سستی ٹیکنالوجیز، پیداوار میں اضافے والے بیج اور تربیت جیسی مراعات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 2023 میں 290.66 ملین ڈالر، 2022 میں 128.44 ملین ڈالر اور 2021 میں 120.44 ملین ڈالر چین کو تیل کے بیج برآمد کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں