پاکستان

پاکستان کی جانب سے کورونا ویکسین کی دستیابی کے لیے تمام لوازمات مکمل

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کی جانب سے کورونا ویکسین کی دستیابی کے لیے تمام لوازمات مکمل کر لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزارت صحت کوویکس سہولت کے تحت گاوی کو دیگر ممالک کی طرح ویکسین کی دستیابی کے لیے درخواست جمع کروائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ ویکسین کی دستیابی کے لیے گاوی کی جانب سے 17 نومبر کو درخواستیں لینے کا آغاز کیا گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق شہریوں کی قوتِ مدافعت مزید بہتر بنانے کے لیے قائم سپیشل ورکنگ گروپ کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی گئی،سفارشات کی منظوری ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت نیشنل انٹگرینسی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں دی گئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ محفوظ اور موثر ویکسین کی جلد از جلد دستیابی کے حوالے سے حکومت کی کاوشیں جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے ہیلتھ کئیر ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، کورآرڈینٹر انسداد پولیو مہم ڈاکٹر رانا صفدر نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت, یونیسیف, گاوی اور دیگر فریقین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں مْلک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومتی لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی ۔شرکاء کی جانب سے حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی کو سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں