پاکستان پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کاسرکاری ملازمین کے احتجاج اور مطالبات کی حمایت کا اعلان ، ملازمین پر شیلنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کے احتجاج اور مطالبات کی حمایت کا اعلان اورسرکاری ملازمین پر شیلنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا کہ ملازمین پر شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ملازمین سمیت ہر شہری کا آئینی حق ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبے پر بہیمانہ تشدد فسطائیت کی عکاسی ہے ،اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے ملازمین کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت عمل ہے

۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج اور ان مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ریڈ زون کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں