لاہور ہائیکورٹ

ویڈیو اسکینڈل، نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

لاہور(عکس آن لائن ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو

ملازمت سے برطرف کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سر براہی میں 7 رکنی انتظامی کمیٹی

کے اجلاس میں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب کیسز میں سزا دینے والے اسلام آباد احتساب عدالت نمبر دو کے

جج ارشد ملک کی لیک ویڈیو اور دباﺅ پر فیصلہ دینے کے حوالے سے تحقیقات کا جائزہ لیا گیا، 7رکنی انتظامی کمیٹی نے

ویڈیو سکینڈل پر جج ارشد ملک کو جج کے عہدے سے برطرف کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو پیش کی تھی

جس پر دیکھایا گیا تھا کہ جج صاحب مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے ساتھ نواز شریف کے خلاف فیصلے پر گفتگو کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں