رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور (عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست کے حکم کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل درخواست گزار شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے،

عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی، رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کیا، وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں