وزیرِ اعلی سندھ

وزیرِ اعلی سندھ کا بارشوں سے رنی کوٹ کو ہونے والے نقصان کا نوٹس

کراچی(نمائندہ عکس)وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں سے رنی کوٹ قلعے کو ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعلی سندھ کی ہدایت پر اینڈومنٹ فنڈ کے حامد آخوند نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناقص ڈرینج سسٹم کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔وزیر اعلی سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے حامد آخوند نے کہا کہ جو دیواریں پہلے بحال کی گئی تھیں، لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ان کو بھی نقصان پہنچا ہے،

رنی کوٹ کے قلعے کی بنیادیں گہری نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ نے اینڈومنٹ فنڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رنی کوٹ کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مرمتی کام جلد شروع کیا جائے تا کہ قلعے کو مزید نقصان ہو۔حامد آخوند نے وزیرِ اعلی سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اینڈومنٹ فنڈ 29 اکتوبر کو کراچی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کانفرنس کروا رہا ہے، کانفرنس میں ہیریٹیج کے ماہرین شرکت کریں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ رنی کوٹ کے نقصانات کا سروے کر کے رپورٹ شائع کی جائے۔سید مراد علی شاہ نے اینڈومنٹ فنڈ کو ہدایت کی ہے کہ ثقافتی ورثے کی نشانیوں کی حفاظت کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں