وزیراعظم

وزیراعظم کا وفاقی وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم نے 22 دسمبر کو 12 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی پر بریفنگ طلب کر لی ہے، کابینہ کے اجلاس میں وزارتیں اور ڈویژنز تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی پر سوالات کریں گے اور وزرا، مشیروں اور سیکرٹریز سے بریفنگ بھی لیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے بریفنگ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار، آئی ٹی، تجارت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ، پاور، پیٹرولیم اور ریونیو ڈویڑنز سے بھی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 12 وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پر دستخط بھی کریں گے، وزیراعظم متعلقہ وزیر، مشیر، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز کے ساتھ آئندہ سال کی کارکردگی کا معاہدہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں