گورنر پنجاب سے ملاقات

وائس چانسلر یو ای ٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، یونیورسٹی کے تیارکردہ فیس ماسک اور حفاظتی لباس حکومت پنجاب کو دئیے

لاہور(عکس آن لائن) وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے پچیس لاکھ چھپن ہزار ایک سو سٹرسٹھ روپے کا چیک وزیر اعظم ریلیف فنڈ کیلئے گورنر پنجاب کے حوالے کیا۔

وائس چانسلر یو ای ٹی
وائس چانسلر یو ای ٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، یونیورسٹی کے تیارکردہ فیس ماسک اور حفاظتی لباس حکومت پنجاب کو دئیے

ڈاکٹر منصور سرور نے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک اپنی طرف سے بھی ریلیف فنڈ کیلئے گورنر پنجاب کو دیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ تین ہزار پانچ سو فیس ماسک اور ایک سو ساٹھ پرسنل پروٹیکشن لباس بھی گورنر پنجاب کو دئیے۔

فیس ماسک اور حفاظتی لباس
وائس چانسلر یو ای ٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، یونیورسٹی کے تیارکردہ فیس ماسک اور حفاظتی لباس حکومت پنجاب کو دئیے

پرسنل پروٹیکشن لباس تین سو چھیاسی روپے میں تیار ہوا ہے، جوکہ مارکیٹ ریٹ سے پانچ سے نو گنا کم قیمت پر تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور نے یو ای ٹی لاہور فیصل آباد کیمپس کے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے خصوصی حفاظتی لباس تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔

اس منصوبے کی سربراہی چیرمین ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد محسن نے کی۔ ڈاکٹر محسن اور ان کی ٹیم نے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی فیبرک کے ذریعے لباس تیار کیا۔ اس لباس کو تیاری کیلئے چودہ مختلف عوامل سے گزارا گیا۔

ڈاکٹر محسن اور ان کے ٹیم ممبرز محمد شکیل اور عمران شاہد نے بغیر چھٹی کئے، دن رات اس لباس کی تیاری پر صرف کئے اور تین دنوں میں یہ حفاظتی لباس تیار کرلیا۔ اس حفاظتی لباس سے ہوا، جراثیم اور مضر اثرات کا گزرنا ناممکن ہے، جبکہ اس کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے بھی خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ انہوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے امدادی چیک پر یو ای ٹی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں