نیٹ ویئرز

نیٹ ویئرز کی برآمدات میں اپریل کے دوران 54.35 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) اپریل 2020ء کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 54.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 15.2 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2020ء کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 33.2 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 18 ارب روپے یعنی 54 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں