ایس او پیز پر عملدرآمد

ننکانہ صاحب،ایس او پیزپرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کامارکیٹس،بازاروں کا دورہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن ) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے،

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ مختلف مارکیٹس اور بازاروں کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھرکا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور اس کا شعور اجاگر کرنا پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے، کورونا وائرس پوری قوم کے لیے صبر آزما مرحلہ ہے ،

ضلع بھر کے انتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میںنو ماسک نو سروس کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کورونا آرڈیننس کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ عوام ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں،غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں،ہاتھوں کو دھوئیں،ماسک کا استعمال ضرور کریں،کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل صرف اور صرف احتیاط ہی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے پولیس ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیاجائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں