حنا پرویز بٹ

نشترہسپتال ملتان میں ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گہری تشویش ہوئی، حنا پرویز بٹ

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مسلسل مثبت آنے پر گہری تشویش ہے۔ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

طبی عملہ ایک ماہ سے حفاظتی کٹس کا مطالبہ کررہا ہے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔شہبازشریف ملک بھر میں طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم کررہے ہیں جبکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا عمران خان سمیت ہر حکومتی وزیر اور مشیر کی توجہ اس وقت چندہ جمع کرنے پر ہے. کسی حکومتی شخصیت کو پاکستانی قوم کی جانوں کی فکر نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا کے کیسزز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور حکومتی ترجمان مسلسل پوائنٹ سکورنگ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔حکومتی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل نظر نہیں آرہا ۔حکمران طبقہ کی کارکردگی جعلی پروپیگنڈے اور الزامات کی سیاست کے سواصفرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں