مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے، ترجمان (ن) لیگ

اسلام آباد(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگے داموں چینی خریدنے کو ایک

اور میگاسکینڈل قرار دے دیتے ہو ئے کہا ہے کہ چینی مافیا عمران صاحب ہر روز عوام کی جیب پہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں،

اپنے ایک بیان میں (ن) لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ” نئے پاکستان” میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے.

اور چینی کی قلت بھی برقرار ہے ،چینی انکوائری کمیشن ایک ڈھونگ اور دھوکہ تھا اپنے چوروں کو بچانے کا

آج کی تاریخ تک پاکستان کی عوام 52 روپے کی بجائے 92 روپے کلو چینی خرید رہی ہے چینی چور عمران مافیا

78روپے 33پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا،

چینی چور عمران مافیا 60روپے کی چینی خرید سکتا تھا، چینی چور عمران مافیا نے

اپنے چوروں کو لندن روانہ کر دیا ہے اور آج تک عوام کی چینی چوری ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں