یوسف رضا گیلانی

میرے خلاف جو باتیں کرتے ہیں وہ میرے گناہ کم کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو باتیں کرتے ہیں وہ میرے گناہ کم کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپورٹ ووٹ سے بہتر ہے، سیاستدان اقتدار میں رہ کر بھی خدمت کرسکتا ہے اور اقتدار کے بغیر بھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے منسلک ہر خاندان کو نوکری ملے گی، کاشتکاروں کو بین الاقوامی معاوضہ دیا گیا، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے کو ہم شناخت دیں گے، اس خطے کو ہم صوبہ بنائیں گے، اس خطے کے لوگوں کو نوکریاں چاہئیں، شاہ محمود قریشی ہمارے دوست بھی ہیں اور مد مقابل بھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے صحیح کہا کہ کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں