مکئی

مکئی کی بہترپیدا وارکےلئے کھادوں کا بروقت،متوازن ومناسب استعمال ضر وری ہے، زرعی ماہرین

قصو (عکس آن لائن)مکئی کی بہترپیدا وارکےلئے کھادوں کا بروقت اورمتوازن ومناسب استعمال ضر وری ہے، ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار کھادوں کابروقت و مناسب استعمال کریں اورجب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑ فٹ تک ہوجائے تو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھادکی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھادکی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے اسے تیز ہوا یاآندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے گوڈی کیساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے جڑی بوٹی مار زہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں