مونگ

مونگ کی بہاریہ کاشت کیلئے مارچ کا پہلا پندھرواڑ موزوں ترین ہے ، ماہرین

فیصل آباد (عکس آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ماہرین کی جانب سے مونگ کی بہاریہ کاشت کیلئے مارچ کے پہلے پندھرواڑے کو موزوں ترین قرار دیدیا گیااور کاشتکاروں کوتصدیق شدہ،گریڈڈ،صحت مند 10 سے 12 کلو گرام بیج فی ایکڑ اور پودوں کی تعداد 16 سے 18 ہزار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ اگر کسی وجہ سے بہاریہ مونگ کی کاشت مارچ کے پہلے پندھرواڑے میں مکمل نہ ہوسکے تو اسے آخر مارچ تک بھی کاشت کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرم علاقوں یا جہاں لو چلنے کا خدشہ ہو وہاں بیج کی مقدار 2 سے 3 کلوگرام فی ایکڑتک بڑھانا ضروری ہے تاکہ پودوں کی تعداد کم نہ ہو اور پیداواربھی پوری مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آبپاش علاقوں کیلئے محکمہ زراعت اور حکومت کی جانب سے جن اقسام کی منظوری دی گئی ہے ان میں نیاب مونگ2006، ازری مونگ 2006،نیاب مونگ 2011،نیاب مونگ 2016،بہاولپور مونگ 2017،ازری مونگ 2018، ازری مونگ 2021، نیاب مونگ 2021 اور عباس مونگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں چکوال مونگ 6 کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دالوں میں 20 سے 24 فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے اسلئے یہ ہماری خوراک کا لازمی حصہ اور انسانی غذا کا اہم جزو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں