مولی

مولی میں موجودحیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکیسرہیں،ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجودحیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکیسرہیں لہذاعوام سلاد اور سالن کے طورپر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کیساتھ بھی بطورسالن استعمال کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر100گرام مولی میں 20حرارے ‘1.2گرام لحمیات‘0.1گرام روغن‘4.2گرام کا ربوہائیڈریٹ‘ 0.7گرام خام ریشہ‘ 1.1 گرام راکھ‘ 31ملی گرام فاسفورس‘1.1ملی گرام فولاد‘0.09ملی گرام سوڈیم‘260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے جوانسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مولی کو ہرعمر کے افرادیکساں پسندکرتے ہیں جس کی کاشت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں