شکرقندی

موسم گرمامیں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موسم گرمامیں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے جو بہترین مالی منفعت کا باعث بھی بن سکتی ہے نیزشکرقندی کوتھوڑی کھاد اور کم پانی سے بھی اگاکربہتر پیداوارکا حصول ممکن بنایا جاسکتاہے جس کے بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابرہے تاہم شکرقندی کے کاشتکار منظورشدہ قسم وائٹ سٹارکا بھی استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شکرقندی غذائی اعتبار سے بھی انتہائی مفیدہوتی ہے جس میں 30 سے 35فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکارجن کے پاس وافرسرمایہ نہ ہو وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ شکرقندی کو کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکرقندی کے لئے تھوڑی کھاداورکم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بیج کا خرچہ بھی نہ ہونے کے برابرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں