مریم نواز

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا یوم تاسیس کل منایا جائیگا، مریم نواز خطاب کرینگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا یوم تاسیس بدھ30 دسمبر کو منایا جائیگا، مریم نواز خطاب کرینگی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے یوم تاسیس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم تقریب منعقد کی جائے گی۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز تقریب سے خطاب کریں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دوپہر دو بجے تقریب منعقد ہو گی۔منعقدہ تقریب میں ن لیگ کے اہم مرکزی قائدین و رہنما بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں