بیرسٹر سیف

مریم کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا مریم نواز کے جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم بی بی آئندہ تنگ گلیوں میں ہی جلسیاں کریں گی،

ان کے ابا 4 سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے لوگوں کو موٹر سائیکل کی آفر ہو رہی ہے، میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ساتھ لیتے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم کے چاچو نے 10 ارب روپے اپنی تشہیر پر اڑا دئیے، مریم کے ابا کا استقبال لاہور میں جیل کے قیدی کریں گے، ان کے ابا پھولوں کے ہاروں کے بجائے ہتھکڑیاں پہنیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم کے ابا واپسی کی سیٹ کنفرم رکھیں ورنہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے نکل آئے تو بھاگنے کے لیے فلائٹ نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں