محکمہ تعلیم پنجاب

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سالانہ امتحان کے شیڈول میں تبدیلی

راولپنڈی(عکس آن لائن ) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سالانہ امتحان کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث انٹر میڈیٹ کے طلبا و طالبات کو داخلہ جمع کروانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ کالج انتظامیہ کی من مانی اور غفلت کے باعث غریب والدین 3گنا داخلہ فیس جمع کروانے پر مجبور ہو گئے

جبکہ آدھے سے زائد امیدواروں کوضمنی( سپلیمنٹری) امتحان دینے کا مشورہ دے کر ان کا داخلہ روک لیا گیا اس حوالے سے روالپنڈی بورڈ نے داخلہ فیس مارچ کی بجائے فروری میں جمع کروانے کا شیدول جاری کیا تاہم پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی(راولپنڈی ویمن یونیورسٹی) اور وقار النسا کالج راولپنڈی سمیت متعدد کالج انتظامیہ نے اپنے کالجوں کے اندورنی معاملات کو ری شیڈول کرنے کی بجائے سارا ملبہ طلبا و طالبات اور والدین پر ڈال دیا گیا قبل ازیں کالج سالانہ بورڈ امتحان سے پہلے بچی کی کارکردگی کی جانچ کے لئے کالج میں ٹیسٹ لیتے ہیں جبکہ اس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے بچیوں کو ایک ہفتہ کا وقت دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم امسال ایسا نہیں کیا گیا بلکہ شیڈول جاری ہونے کے فورا بعد بہترین کارکردگی کی حامل طالبات کی لسٹ آویزاں کر دی جبکہ دیگر طالبات کو یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ آپ کا نام دوسری لسٹ میں ڈالا جائے گا لیکن سنگل فیس کی تاریخ نکل جانے کے بعد بھی لسٹ آویزاں نہیں کی گئی اور طالبات کو کہا گیا کہ آپ کا ری ٹیسٹ لیاجائے گا لیکن ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا اور ان طالبات میں بیشتر کی حاضری 70فی صد سے زائد ہے اور پارٹ ون میں ایک مضمون میں فیل ہیں تاہم اساتذہ نے ری ٹیسٹ لینے کے بجائے انھیں سیکنڈ اینول(ضمنی) امتحان میں بیٹھے کا مشورہ دیا

ان بچیوں کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کالجوں کی انتظامیہ کا رویہ ان کے اور طالبات کے ساتھ انتہائی غیر مناسب سے اور وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ سٹاف روم میں ہونے کے باوجود نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں اور ان کی بچیوں کا سال ضائع ہونے سے روکا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ اساتذہ اور انتظامیہ کی سستی غفلت اور غیر مناسب رویئے کے باعث ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے لہٰذااعلیٰ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور بچیوں کا تعلیمی سال محفوظ کرنے کے لئے اساتذہ کو بچیوں کا داخلہ بھجوانے کا حکم دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں