ٹینڈے

ماہرین زراعت کی ٹینڈے کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے ٹینڈے کی پچھیتی کاشت 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ٹینڈا جو صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی ایک اہم ترین سبزی ہے کی کاشت بروقت یقینی بنائیں تاکہ گرم اور خشک موزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں 10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اس کے بعد کھیت کو پانی لگادیں ۔

انہوں نے کہاکہ وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے اور کاشت کیلئے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور ایک بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ملاکر ڈالنے سے بہتر پیداوارحاصل ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا
جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں