گوشت

مارچ 2020ء کے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 25.69 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) مارچ 2020ء کے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 25.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 22.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران گوشت اور گوشت کی برآمدات کا حجم 17.68 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 4.52 ملین ڈالر یعنی 25.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں