ویکسی نیشن

لاہور میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز

لاہور(عکس آن لائن)لاہور میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز ہوگیا، 40سال کے افراد بھی اب بغیر رجسٹریشن ویکسینیشن کر وا سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق لاہور میں 9 لاکھ سے زائد جبکہ صوبہ بھرمیں مجموعی طورپر 19لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، نئے آنے والے شہریوں کو آسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے،

آسٹرا زینیکا کی دوسری خوارک 84دنوں کے بعد لگائی جائے گی،سائنو فام کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کو سائنو فارم ہی کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے، ویکسینیسن سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے، ایکسپو سنٹر میں آنے والے شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں