ترشادہ پھلوں

فروری کے آخر سے لیکر مارچ کے مہینہ کے دوران ترشادہ پھلوں کے نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترشادہ پھلوں کے باغبان فروری کے آخر سے لیکر مارچ کے مہینہ کے دوران نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کرلیں اور مسمیمالٹا کینو کاغذی لیموں میٹھاولنشیا گریپ فروٹ کے باغات لگانے کے لئے صحتمند بیجوں کا انتخاب کریں اور اس کے لئے اچھی نرسریوں سے اعلی قسم کے پودوں کا حصول بھی یقینی بنایاجائے تاکہ باغات بہترین پھل فراہم کرسکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اگریہ عمل مارچ کے مہینہ کے اندر اندر مکمل کرلیاجائے تو پودوں کی بڑھوتری زیادہ بہتر انداز میں ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے باغات لگانے کے لئے زمین میں کیمیائی تعامل ہوا اور پانی کا نکاس اچھاہوناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ اگر زیرزمین سطح آب پانچ میٹر یا اس سے زیادہ ہو تو وہاں پودے بہترین پرورش پاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں