فیاض الحسن چوہان

عمران خان کا انقلابی لانگ مارچ نا اہل حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا’فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کا انقلابی لانگ مارچ نا اہل حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا،مفرور نواز شریف اور اسکے درباری خود فیس سیونگ کے لئے منتیں کریں گے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے جگہ جگہ مرکز کنونشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، عمران خان کے آنے کی خوشی میں راولپنڈی میں عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔ کچہری چوک راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ عمران خان کا استقبال کرنے کو بے تاب ہیں۔ فیاض چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو اب بھاگنے کے لئے رستہ نہیں ملے گا ، نا اہل اور نکمی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفرور نواز شریف اور اسکے درباری خود فیس سیونگ کے لئے منتیں کریں گے،عمران خان کا انقلابی لانگ مارچ ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں