علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے لئے “ون ونڈو آپریشن” قائم.

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی وبا جیسے مشکل حالات میں بھی طلبہ کی سہولتوں میں

اضافہ کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے ٗ

وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے

یونیورسٹی آنے والے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے یونیورسٹی کے مین گیٹ کے پاس ہی “ون ونڈو آپریشن”قائم کردیا ہےٗ

اِس ونڈو میں طلبہ کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ٗیونیورسٹی آنے والے طلبہ کا جو بھی مسئلہ ہوگا ٗ انہیں اِس ونڈو پر آنا ہوگا ٗ

طلبہ اپنے مسائل کے حل کے لئے درخواست دیں گے اور ان کے مسائل اِسی ونڈو سے حل کئے جائیں گےٗ

اِس اقدام سے طلبہ کو مختلف دفتروں کے چکر لگانے سے چھٹکارہ مل جائے گا تو دوسری جانب وقت کی بچت ہوگی۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی کی حدود میں ایس اور پیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ٗ

ماسک پہننا اور فاصلہ برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں