طیارہ تنازعہ

طیارہ تنازعہ،صدر پوتن نے بیلاروس کے صد لوکاشینکو کی حمایت کردی

منسک (عکس آن لائن)بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مسافر بردار طیارے کی زبردستی لینڈنگ کے بعد مغربی ممالک کے ساتھ بڑھتے تنازعے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوچی میں دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران پوتن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سن 2013 میں جب امریکا کی جانب سے ایڈورڈ اسنوڈن کی تلاش میں بولیویا کے صدر کا طیارہ ویانا میں اتارا گیا تب تو ای یو کی جانب سے تنقید سامنے نہیں آئی تھی۔

منسک میں پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ سے یورپی یونین نے اس ہفتے کے آغاز میں بیلاروس پر سخت پابندیاں عائد کردی تھیں جس سے ہوائی جہازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ادھر امریکا نے بھی بیلاروس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں