شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سنائی گئی سزا کو معطل کر کے ضمانت پر رہائی حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سزا معطلی کی متفرق درخواست دائر کی ہے، سابق وزیر خارجہ کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ آفیشل سیکریٹریٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی ہے، بطور سابق وزیر خارجہ سائفر حفاظت کی زمہ داری میری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی دو مرتبہ قانونی نقائص کی وجہ سے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے درخواست میں عدالت سے سزا معطل کرکے رہا کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں