عمران اسماعیل

شاہ محمود قریشی اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر ساتھ دینے سے معذرت کی، عمران اسماعیل کا انکشاف

کراچی(عکس آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شاہ محمودقریشی اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر ساتھ دینے سے معذرت کی۔

اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ میری شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کرنا چاہتا ہوں، میں نے شاہ محمود قریشی سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ شاہ محمود اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر ساتھ دینے سے معذرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں