شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کے پانچ کردار،جوان کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی(عکس آن لائن)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پانچ کرداروں پر مشتمل جوان کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی میگا تھرلر کا نیا پوسٹر پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے پانچ دھماکے دار کرداروں کی تصاویر موجود ہیں۔شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن دیا کہ یہ تو شروعات ہے، انصاف کے مختلف چہرے، یہ تیر ہے، ابھی ڈھال باقی ہے، یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے،

یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ، ابھی جواب باقی ہے۔ایکشن اور میگا تھرلر 7ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔یاد رہے کہ جوان اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں