افشاں قریشی

افشاں قریشی کا اپنے بیان پر یوٹرن، فیصل قریشی بھی سامنے آگئے

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے اپنے بیٹے اداکار فیصل قریشی سے متعلق دیے گئے بیان کو جھوٹا قرار دے دیا جبکہ اپنی والدہ کی وائرل ویڈیو پر فیصل قریشی نے بھی ردعمل ظاہر کر دیا۔حال ہی میں سینئر اداکارہ افشاں قریشی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے

جس میں سینئر اداکارہ نے اپنے بیٹے فیصل قریشی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کے لیے دعا کی تھی کہ وہ بڑا اسٹار بن جائے لیکن یہ دعا نہیں کی کہ اسے اچھا بیٹا اور انسان بھی بنائے۔تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس انٹرویو کلپ کو سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے جھوٹا قرار دے دیا اور سوشل میڈیا پیج کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے وائرل پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پیج جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔سینئر اداکارہ افشاں قریشی کے تبصرے کا اسکرین شارٹ ان کے بیٹے اور اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اماں نے خبر سے سارا مرچ مسالہ ہی ختم کر دیا اب لوگ کیا کہیں گے۔