عطا اللہ تارڑ

پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط ہیں، دونوں ممالک میں فلم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے تاریخی روابط ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قازقستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ملکوں میں فلم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ملکوں میں فلم کے فروغ کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ میرا یہ مشن ہے کہ ثقافت کو ہر مقام پر فروغ دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ثقافت، فلم اور ٹی وی کے ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہالی وڈ کی ٹیم بھی پاکستان میں فلم بنانے کے لئے آ چکی ہے۔