سینیٹ انتخابات

سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجرا کامعاملہ،پیپلزپارٹی کاسپریم کورٹ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجرا کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاکہ اوپن بیلٹ سے متعلق ریفرنس زیر سماعت ہونے کے دوران ہی آرڈیننس جاری کردیا گیا،سلیکٹڈ حکومت کا اقدام اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حکومت کے غیر آئینی اور قانونی اقدام کا فوری نوٹس لے۔نیر بخاری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں،امید ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر بھی اس آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں