سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کر نے کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنے والے تمام ملازمین فارغ کریں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 2001 میں تمام ملازمین کی بھرتی کیلئے تین ہدایات دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی تھیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کٹہ چٹہ کھول کر رکھ دیا ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے کہاکہ چار ملازمین فوت ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین دوسری عدالتوں میں چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں