سمبڑیال

سمبڑیال: اڈہ بیگووالا پر بازار میں واقعہ کپڑے کی دکان میں آتشزدگی سے 50 لاکھ روپے مالیت کاکپڑاو دیگر سامان جل گیا

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن ) اڈہ بیگووالا پر بازار میں واقعہ کپڑے کی دکان میں آتشزدگی سے 50 لاکھ روپے مالیت کاکپڑاو دیگر سامان جل گیا۔ ریسکیو1122کی بروقت کاروائی سے ملحقہ دوکانیں نقصان سے بچ گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ سمبڑیال کے علاقہ اڈہ بیگووالا مین بازار میں خاتون مقصودہ بی بی کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوکان میں موجود کپڑا ودیگر سامان جل گیا۔ اطلاع پر ریسکیو1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور بروقت آپریشن کر کے آگ پر قابو پالیا اور بازار میں ملحقہ مارکیٹ میں دیگر دوکانوں کو آگ لگنے سے بچا لیا۔ دوکان کی مالکن مقصودہ بی بی کے مطابق آگ لگنے سے اس کا تقریبا پچاس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں