زرعی یونیورسٹی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ریسرچرز نے سپر فوڈ قینوا کی نئی ورائٹی تیار کرلی

مکوآنہ (عکس آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ریسرچرز نے سپر فوڈ قینوا کی نئی ورائٹی تیار کرلی۔ ریسرچر ڈاکٹر عرفان افضل اور ان کی ٹیم نے قینوا کی نئی ورائٹی پر کام کیا۔

ڈاکٹر عرفان افضل کا کہنا تھا قینوا کی نئی ورائٹی کا بیج اور پیداوار موجودہ ورائٹی سے بہت بہتر ہوگی۔ قینوا کی نئی ورائٹی غذائیت میں بھی زیادہ مفید ہوگی۔ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی سربراہی میں ایکسپرٹ کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی میں کاشت کی گئی کینوا کی مختلف ورائٹیز کا جائزہ لینے کیلئے سپاٹ ایگزامینیشن کی اور نئے ورائیٹیز کے ٹرائلز کے نتائج کو خوب سراہا۔

ایکسپرٹ کمیٹی میں ڈاکٹر نوید اختر، ڈاکٹر اظہر اقبال، محمد نذر و دیگر ماہرین شامل تھے۔ ایکسپرٹ کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی ریسرچرز کی کاوش کو سراہا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ غذائی اجناس کی زیادہ پیداوار کی حامل ورائیٹیز پر تحقیق کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں